سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری کی بطور ڈی ایچ او مظفرآباد تعیناتی کالعدم، ڈاکٹر نعمان بٹ کو عہدے پر بحال کرنے کا حک�
مظفرآباد (آواز نیوز): سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے محکمہ صحت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) مظفرآباد کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی، جبکہ ڈاکٹر نعمان بٹ کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ڈاکٹر نعمان بٹ کی بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد تعیناتی کو قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی بحالی کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے تحت ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری کی بطور ڈی ایچ او مظفرآباد تعیناتی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ ڈاکٹر نعمان بٹ کو دوبارہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔


