اسلام آباد (آواز نیوز): مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی اطلاعات ہیں، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی بتائی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر شہریوں، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقے کے لیے خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق سے روزمرہ سفری اخراجات اور مال برداری کے کرایوں میں بھی کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی فائدہ اسی وقت عام آدمی تک پہنچے گا جب ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مناسب کمی کی جائے گی۔